فن لینڈ نے اپنے صد سالہ یوم آزادی پرجاری یادگاری سکے پر شامی فرشتے ایلان کردی کی تصویر شائع کردی

اتوار 7 مئی 2017 14:20

فن لینڈ نے اپنے صد سالہ یوم آزادی پرجاری یادگاری سکے پر شامی فرشتے ایلان ..
ہیلسنکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) فن لینڈ نے اپنے صد سالہ یوم آزادی کی مناسبت سے جاری ہونے والے یادگاری سکے پر شامی فرشتے ایلان کردی کی تصویر شائع کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فن لینڈ نے اپنے صد سالہ یوم آزادی کی مناسبت سے جاری ہونے والے یادگاری سکے پر سمندر میں ڈوب کر شہید ہونے والے ننھے شامی ایلان کردی کی وہ تصویر شائع کی ہے جس میں ترکی فوجی ننھے فرشتے نعش ہاتھوں میں اٹھائے نظر آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایلان کردی کی لاش 2015 کو ترکی کے ایک ساحل پر ملی تھی۔ ایلان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شام میں جاری خانہ جنگی کے ہاتھوں تنگ آ کر یورپ پناہ کی تلاش میں سمندر کے راستے محو سفر تھا۔ترکی سے نشریات پیش کرنے والے این ٹی وی کے مطابق ننھے ایلان اور ترکی فوجی کی تصویر کو فن لینڈ کے یادگاری سکے پر شائع کرنے کا مقصد انسانی حقوق کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں اس امر کی جانب اشارہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ شامی لڑکا ایلان الکردی ترکی علاقے بودروم میں 2 ستمبر 2015 کو سمندر میں ڈوب کر شہید ہوا۔ یورپ ہجرت کا خواب آنکھوں میں سمائے سمندری سفر کرنے والا خاندان کا صرف ایک فرد یعنی ایلان کا والد ہی بے رحم سمندری موجوں کے تھپیڑوں سے محفوظ رہ سکا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایلان کردی کی ساحل سمندر پر پڑی لاش کی تصاویر شائع ہونے پر عالمی سطح پر وسیع پیمانے کا ردعمل دیکھنے میں آیا جس میں شامی جنگ سے جان بچانے کی خاطر یورپ جانے کے خواہش مند مہاجرین سے اظہار یکجہتی کیا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :