کینیڈا میں بھی سکھوں کی خالصتان تحریک کی گونج سنائی دینے لگی، جسٹن ٹروڈو کی خالصتان تحریک کی تقریب میں شرکت

اتوار 7 مئی 2017 14:20

کینیڈا میں بھی سکھوں کی خالصتان تحریک کی گونج سنائی دینے لگی، جسٹن ..
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) کینیڈا میں بھی سکھوں کی خالصتان تحریک کی گونج سنائی دینے لگی، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان تحریک کی حمایت میں منعقد تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جس کو بھارت میں علحیدگی پسند خالصتان تحریک کی حمایت کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کو خالصتان کے جھنڈوں اور خالصہ تحریک کے لیڈروں کی تصاویر والے فلوٹس سے سجایا گیا تھا۔ کینیڈا میں مقیم سکھ رہنماں کا کہنا ہے کہ ایسی تقریبات کا مقصد عالمی برادری کی توجہ خالصتان کے قیام کے لئے پر امن جدوجہد کی جانب دلانا ہے۔

متعلقہ عنوان :