اس میں کوئی شک نہیں کہ واقعہ میں دہلی اورکابل گٹھ جوڑہے،میجرجنرل ندیم احمد

بھارتی لوگوں نےافغانیوں کومنفی مشورےدیے،افغان فورسزنےمردم شماری میں رخنہ ڈالنےکی کوشش کی،4مئی کےآپریشن میں افغانی فورسزکے100زخمی،50سےزائدلوگ مارے گئے،5چیک پوسٹیں تباہ کیں،ہمارے 2جوان شہیداور 9زخمی ہوئے،افغانستان کی5مئی کو جنگ بندی کی درخواست کوقبول کیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 7 مئی 2017 15:28

اس میں کوئی شک نہیں کہ واقعہ میں دہلی اورکابل گٹھ جوڑہے،میجرجنرل ندیم ..
چمن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07مئی2017ء) : آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ندیم احمدنے کہاہے کہ اس میں شک نہیں کہ واقعہ میں دہلی اورکابل گٹھ جوڑہے،افغان فورسزنے مردم شماری میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی،4مئی کے آپریشن میں افغانی فورسزکے100زخمی، 50سے زائدلوگ مارے گئے،5چیک پوسٹیں تباہ کیں،جبکہ ہمارے 2جوان شہیداور 9زخمی ہوئے،افغانستان کی5مئی کو جنگ بندی کی درخواست کوقبول کیا۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مردم شماری کاکام شروع کرنے سے پہلے افغانی حکام کوآگاہ بھی کیا۔افغان فورسزنے مردم شماری میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔ہماری مثبت سوچ کاناجائزفائدہ اٹھایا۔چمن کے دوگاؤں کلی لقمان اور کلی جہانگیرمیں4دن سے مردم شماری ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

افغانی فورسزنے اپنے حصے کے گاؤں کواستعمال پاکستانی گھروں پرقبضے کی کوشش کی اورگھروں میں داخل ہوکرپوزیشنیں سنبھال لیں۔

لیکن بہادراور غیورقبائلیوں نے ان کوروکنے کی کوشش کی۔ہم افغانیوں کوآگاہ بھی کیا۔لیکن انہوں نے ماننے سے انکارکردیا۔انہوں نے کہا کہ سرحدپرقائم گاؤں میں سول آبادی رہائش پذیر تھی۔افغان فورسزکی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 40سے زائدشہری زخمی اور بچے سمیت 10افرادشہیدہوگئے۔میجرجنرل ندیم نے بتایا کہ پاک فوج اور ایف سی نے 4مئی کوان کوواپس بھیجنے کیلئے آپریشن کیا،5مئی کوعلاقے خالی کروالیے گئے۔

آپریشن میں ہم نے5 افغانی چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔آپریشن میں ہماری فورسزنے بھاری اسلحہ استعمال نہ کرنے کی بھی کوشش کی۔پاک فورسزکے آپریشن میں افغان فورسزکابھاری نقصان ہوا۔ افغانستان فورسزکے 50سے زائدافرادمارے گئے۔جبکہ 100زخمی ہوئے۔آپریشن میں ہمارے 2جوان شہیداور 9زخمی ہوئے۔آئی جی ایف سی نے کہا کہ ہم نے5مئی کو افغانستان کی جنگ بندی کی درخواست کوقبول کیا،افغانستان کوبتادیا کہ دوبارہ ایساہواتوبھرپورجواب دینگے،واقعہ کی ذمہ دارافغان بارڈرپولیس ہے۔آئی جی ایف سی نے کہا کہ افغانستان میں موجودبھارتی لوگوں نے افغان فورسزکو غلط مشورے دیے۔ دہلی اور کابل کاگٹھ جوڑہے،اس میں کوئی شک نہیں۔یہ ہماری سیاسی لیڈرشپ نے بھی واضح جواب دیاہے۔