پیپلز پارٹی چوہدری یٰسین کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ‘ہم ہر جگہ راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ مناظرے کیلئے تیار ہیں‘ فاروق حیدر خان کو مناظرے کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلے استعفیٰ دیں پھر میدان میں اتریں

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری قاسم مجید کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 7 مئی 2017 16:31

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری قاسم مجید نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی چوہدری یٰسین کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ۔ہم ہر جگہ راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ مناظرے کے لئے تیار ہیں۔راجہ فاروق حیدر خان کو مناظرے کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلے استعفیٰ دیں پھر میدان میں اتریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ احتساب کی آڑ میں انتقامی کاروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔تعلیمی اداروں میں انتقامی سیاسی تبادلے کسی صورت قبول نہیں ہیں۔حکومتی وزراء گیدڑ بھگیاں بند کریں چوہدری یٰسین اگر کسی قسم کی کرپشن میں ملوث ہوتے تو وہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کو کبھی مناظرے کا چیلنج نہ کرتے۔ان کی جانب سے مناظرے کا چیلنج کرنا ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :