اساتذہ کے انتقامی تبادلے ، نسل نو کا مستقبل تباہ ہونیکا خدشہ ، پی ٹی آئی کوٹلہ نے احتجاج کی دھمکی دیدی

اتوار 7 مئی 2017 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) اساتذہ کے انتقامی تبادلے ، نسل نو کا مستقبل تباہ ہونیکا خدشہ ، پی ٹی آئی کوٹلہ نے احتجاج کی دھمکی دیدی ، مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی توقعات پر پوری اترنے میں ناکام ، انتقامی کارروائیوں کے ذریعے خطے میں افرا تفری پھیلائی جا رہی ہے ، تحریک انصاف عوامی حقوق کا ہر فورم پر تحفظ کریگی ، ان خیالات کا اظہار صدر تحریک انصاف حلقہ کوٹلہ چوہدری ولی محمد نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ کی آزاد کشمیر حکومت نے دس ماہ میں خطہ میں افراتفری پھیلانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا ، گڈ گورننس کے نام پر مخالفین کو بلاوجہ رگڑا دینے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ،اساتذہ کے انتقامی تبادلوں کے ذریعہ نظام تعلیم خطہ میں مفلوج کر کے رکھ دیا گیا ہے ،نسل نو کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے ،مسلم لیگ نے اگر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو تحریک انصاف حلقہ کوٹلہ انوکھا احتجاج کریگی اور انتقامی تبادلوں کے نتیجہ میں ہونیوالے تبادلوں پر اساتذہ کو حاضر نہیں ہو نے دینگے۔

متعلقہ عنوان :