مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند نہ ہوئیں تو عالمی امن تباہ ہو جائیگا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی انتہا کر دی ہے، پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے گے

معروف سیاسی و سماجی شخصیت الحاج ٹھیکیدار خورشید بلوچ کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 7 مئی 2017 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند نہ ہوئیں تو عالمی امن تباہ ہو جائیگا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی انتہا کر دی ہے، پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے گے،پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہوتی ہے اور اپنے ملک کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتی ہے ، پاکستانی و کشمیری عوام اپنی مسلح افواج کی قربانیوں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت الحاج ٹھیکیدار خورشید بلوچ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے انسانیت کی تمام حدیں پھلانگ دی ہیں ، نوجوانوں پر تشدد، بچوں پر پیلٹ گن کے استعمال کے بعد اب طالبات کو بھی معاف نہیں کیا جارہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں طالبات اپنا حق آزادی مانگنے سڑکوں پر آ گئیں ہیں ، اور بھارت طاقت کے زور پر ان کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ، عالمی برادری ، اقوام متحدہ ، او آئی سی اور عالمی امن کے ٹھیکیدار آنکھیں کھولیں ورنہ دنیا کا امن تباہ ہو جائیگا،

متعلقہ عنوان :