شمیر ڈیسک**

مقبوضہ کشمیر :نامعلوم افراد کا پولیس پارٹی پر حملہ ،دو پولیس اہلکار ہلاک ، متعدد زخمی پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے تین شہری شہید

اتوار 7 مئی 2017 17:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارتی پولیس کی ایک پارٹی پر حملہ کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ سر ینگر سے آ مدہ اطلا عات کے مطابق پولیس پارٹی پر حملہ ضلع کے علاقے میر بازار میں سرینگر جموں شاہراہ پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس اہلکاروںکی اندھا دھند فائرنگ سے تین شہری بھی شہید ہوئے ۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آو ر بھی مارا گیاجبکہ مزید حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس پارٹی پر حملہ ہفتے کے روز رات دس بجے کے قریب کیا گیا۔