بھارتی فورسز کی طرف سے طلبہ پر ظلم و تشدد ریاستی دہشت گردی ہی: یاسین ملک

بھارتی فورسزمنصوبہ بند ی سے عوام کا گلا گھونٹنے کی پالیسی پر گامزن ہیں: حریت فورم عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کری: جماعت اسلامی

اتوار 7 مئی 2017 17:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میںجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ،میرواعظ عمرفاروق کی زیر قیادت حریت فورم اور جماعت اسلامی نے بھارتی حکومت اور اس کے کٹھ پتلی حکمرانوں کی طرف سے کشمیر عوام کے خلاف جنگ چھیڑ دینے اور حق و انصاف پر مبنی عوامی جدوجہد کو فوجی طاقت سے دبانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال اور بنیادی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

جموں وکشمیر لبریش فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں طلبہ پر پولیس کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہندوارہ میں طلبہ و طالبات پر دھاوابول کر کئی افرادکو زخمی کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوپور میں پولیس کی جانب سے صحافیوں پر حملے اورکئی صحافیوں کو زخمی کرنے کی بھی شدید مذمت کی ۔

یاسین ملک نے پارٹی کے سینئر رکن مشتاق احمد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد کو دو روز قبل پولیس نے تھانے پر بلاٴْیا اور وہاں انہیں گرفتار کرکے نظر بند کردیا ۔انہوںنے اسے انسانی حقوق کی بد ترین پامالی قرار دیا۔ حریت فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز اور پولیس ایک منصوبہ بند طریقے سے عوام خاص طور پر نوجوانوں اور طلبہ کی آواز کا گلا گھونٹنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور وہ طاقت کے بل پر کشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی برپا کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے بومئی سوپور ، ڈگری کالج ہندواڑہ اور دیگر مختلف تعلیمی اداروں میںکشمیری طلبہ پرجاری ظلم وتشدد، آری پانتھن بیروہ میں والد کے بدلے 10سالہ بچے کو گرفتارکرنے اور کلو شوپیان میں سوموڈرائیور کو بیگار پر لے جاکر شہیدکرنے کے واقعات کوریاستی دہشت گردی قرار دیا ۔ انہوں نے نامن کاکہ پورہ کے ایک شہری غلام محمد ڈار کے گھر پر رات کے اندھیرے میں دھاوا بول کر مکینوں کو ڈرانے اور دھمکانے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں عوام کو تحریک آزادی سے بدظن کرانے کے حربے ہیں۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے ہندواڑہ ڈگری کالج کے طلبا و طالبات کے پٴْرامن احتجاج پر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بربریت اور غیر انسانی فعل قراردیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :