Live Updates

عمران خان تین بار آستانے پر آئیں ،وزارت عظمی دلوا دوں گا‘ آصف زرداری کے پیر کا دعویٰ

مجھے معلوم ہے وزارت عظمی کا کا م کہاں رکا ہوا ہے،پیشکش کر دی ہے اب ان کی مرضی ہے ‘ نجی ٹی وی

اتوار 7 مئی 2017 19:40

عمران خان تین بار آستانے پر آئیں ،وزارت عظمی دلوا دوں گا‘ آصف زرداری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) سابق صدر و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کے پیر اعجاز قادری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان تین بار میرے آستانے پر آئیں انہیں وزارت عظمی دلوا دوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیر اعجاز قادری نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمی کا کا م کہاں رکا ہوا ہے۔میں نے عمران خان کو پیشکش کر دی ہے اب ان کی مرضی ہے۔عمران خان تین بار میرے آستانے پر آئیں، وزارت عظمی دلا دوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات