وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش

ْگردوں کی غیر قانونی پیوند کاری مجرمانہ فعل،گھنائونا دھندا کسی صورت برداشت نہیں:شہبازشریف بعض مسیحائوں کی جانب سے دولت کی ہوس میں غیر قانونی پیوند کاری افسوسناک واقعہ ہے،ایسا کرنیوالے مسیحائی کے نام پر دھبہ ہیں پنجاب حکومت گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلئے آخری حد تک جائیگی،ایسا گھنائونا کام کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے گھنائونے واقعات کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کو پوری طرح متحرک ہونا ہوگا :وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

اتوار 7 مئی 2017 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہو رکے ا یک علاقے میں گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے واقعہ کے بارے میں وزیراعلی کو رپورٹ پیش کی گئی-وزیراعلی نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے واقعہ پر گہری تشویش کااظہار کیا- وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری مجرمانہ فعل ہے اوربعض مسیحائوں کی جانب سے دولت کی ہوس میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنا انتہائی افسوسناک واقعہ ہی-گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے ڈاکٹر مسیحائی کے نام پر دھبہ ہیں-انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کے لئے آخری حد تک جائے گی اورایسا گھنائونا کام کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں-انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر نمک پاشی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا- غیر قانونی پیوند کاری کا دھندا کرنے والوں کے دل دکھی انسانیت کی خدمت سے عاری ہیںاورایسا گھنائونا فعل کسی صورت برداشت نہیںاوراس جرم میں ملوث افراد کو قانو ن کے مطابق مثالی سزا ملنی چاہیی-انہوں نے کہا کہ ایسے گھنائونے واقعات کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کو پوری طرح متحرک ہونا ہوگا -وزیراعلی نے ہدایت کی کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کی روک تھام کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی(PHOTA) کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے اورعوام کی آگاہی کیلئے بھرپور مہم چلائی جائی-اجلاس کے دوران وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کی روک تھام کیلئے ضلع کی سطح پر نگران کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں اورڈویژن کی سطح پر بھی مانیٹرنگ کا موثر نظام بنا یا گیا ہے -صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :