چکوال ، عوامی مسلم لیگ کیخواتین انتخابی مہم کی انچارج تہمینہ ہاشمی کامسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

اتوار 7 مئی 2017 19:41

چکوال ، عوامی مسلم لیگ کیخواتین انتخابی مہم کی انچارج تہمینہ ہاشمی ..
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکو سیاسی جھٹکا خواتین انتخابی مہم کی انچارج تہمینہ ہاشمی نے عوامی مسلم لیگ سے علیحدہ ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ اتوار کو حاجی پیر ہدایت شاہ مرحوم کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیںانہوں نے کہا کہ میرا تعلق پیران سردھی، پیران مورجھنگ شریف، پیران پیر کھارا شریف، پیران پیر بھیرہ شریف سے ہے اور ان سب کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں،پیر مخدوم پور شریف مرید مستوارقلندر سید رسول شاہ خاکی، سید محمود الحسن شاہ خاکی کی خصوصی دعا سے میں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی ہے ،شیخ رشید احمدکی لال حویلی میں عرصہ 16سال سے خواتین انتخابی مہم کی چیف کوارڈینیٹر کے طور پر کام کیاہے اور میں ان کی اب بھی بہت زیادہ عزت کرتی ہوںمگر کچھ وجوہات کی بنا پر میں اپنے علاقے غریب عوام کیلئے بطور خاص کام کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

مجھے کسی ایم پی اے، ایم این اے کی سیٹ کی ضرورت نہیں ہے، میں کونسلر بھی نہ بنی تو پھر بھی اپنے علاقے کے عوام کی خدمت ہی میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوںنے کہا ہمارے والدین کی قبریں سردھی میں ہیں میرا مقصد صرف اپنے علاقے کی غریب عوام کی خدمت کرنا ہے اور اسی مشن اور پروگرام کے تحت وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا ر کر رہی ہیں۔