لاکھوں کی تعدا د میںعوام نے جلسے میں شرکت کر کے ثابت کر دیا وزیراعظم کو استعفیٰ دینا پڑے گا‘ سید صمصام علی بخاری

اتوار 7 مئی 2017 20:31

لاکھوں کی تعدا د میںعوام نے جلسے میں شرکت کر کے ثابت کر دیا وزیراعظم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں عوام نے جلسے میںشرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ ان کو گھر جانا ہوگا، سیالکوٹ جنا ح سٹیڈیم جلسہ گاہ میںعوام کاجوش و خروش دیدنی تھا، تحریک انصاف کے رہنماء و کارکن جلسے کی کامیابی پر مبارکبادکے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام موجودہ حکمرانوں سے سخت تنگ ہے ، موجود ہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کے سواکچھ نہیں دیا، حکمرانوں کی ترجیح میںعوام کے مسائل میں کمی کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں ہے بلکہ ان کی ترجیح میںاپنی کرپشن اور پانامہ چوری کوچھپانا ہے ۔عمران خان نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کی تاریخ رہی ہے کہ یہ لوگوں کوپیسے سے خریدکر اپنے مفادات کے لئے استعمال کرتے ہیں ، وزیراعظم نے ملک میںپیسہ کی سیاست کو فروغ دیاہے۔ سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف وزیراعظم کے استعفیٰ تک چین سے نہیںبیٹھے گی اور کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہدمنطقی انجام تک پہنچا کردم لے گی۔

متعلقہ عنوان :