کراچی،گاڑی سے مرد اورخاتون کی لاشیں ملنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

محمود آباد میں گیراج سے ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا راشد کو لاش ملنے سی26 گھنٹے پہلے گلا دبا کر قتل کیا گیا ،گلے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی ،خاتون کا قتل لاش ملنے سے 24 گھنٹے قبل کیا گیا ، رپورٹ

اتوار 7 مئی 2017 20:31

کراچی،گاڑی سے مرد اورخاتون کی لاشیں ملنے کے معاملے میں اہم پیشرفت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) کراچی کے علاقے محمود آباد میں گاڑی سے ملنے والی مرداورخاتون کی لاشوں کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔گزشتہ روز محمود آباد میں گیراج سے ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیاہے۔ مرنے والوں کی شناخت راشد اور خاتون عیدالنساء کے ناموں سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق راشد کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیاجبکہ عورت کی گردن پر ہلکے سرخ نشانات موجود ہیں۔

دونوں کے جسمانی اعضا کیمیکل ایگزیمن کیلئے بھجوادیے گئے ہیں۔ مرد کو پہلے اور عورت کو بعد میں قتل کیا گیا ۔ مرد کی لاش ذیادہ اور عوررت کی کم پرانی معلوم ہو تی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق راشد کو لاش ملنے سی26 گھنٹے پہلے گلا دبا کر قتل کیا گیا اور اسکے گلے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی ، جبکہ خاتون کا قتل لاش ملنے سے 24 گھنٹے قبل کیا گیا تاہم لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کے باعث خاتون کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

خاتون عیدالنساء کے شوہر نذیر نے بتایا کہ وہ راشد کو نہیں جانتا۔ بیوی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی تھی۔ راشد کے مطابق میری بیوی شادی کی تقریب میں اپنے بچوں کے ساتھ گئی تھی اورتقریب سے بچوں کو سہیلی کے گھر جانے کا کہہ کر وہاں سے اکیلی نکل گئی تھی۔دوسری جانب راشدکے بھائی کا کہنا ہے کہ راشد کی عمر 40سال تھی تاہم ابھی تک اس نے شادی نہیں کی تھی، خاتون کے بارے میں ہم نہیں جانتے کہ کون ہے۔

متعلقہ عنوان :