Live Updates

سیالکوٹ میں تحریک انصاف کا جلسہ بد نظمی کا شکار ، کارکنوں کی رکاوٹیں توڑ کر سٹیج کے قریب جانے کی کوشش

اتوار 7 مئی 2017 22:00

سیالکوٹ میں تحریک انصاف کا جلسہ بد نظمی کا شکار ، کارکنوں کی رکاوٹیں ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) سیالکوٹ میں تحریک انصاف کا جلسہ ایک مرتبہ پھر بدنظمی کا شکار ہوگیا، جلسے میں کارکنوں نے رکاوٹیں توڑ سٹیج کے قریب جانے کی کوشش کی جس پر انتطامیہ اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سیالکوٹ میں ہونیوالے جلسے میں عمران خان کی آمدسے قبل اس وقت بد نظمی پھیل گئی جب کارکنوں نے سیکیورٹی کے مدنظر سٹیج کے قریب لگائی گئی خادار تاریں ہٹا کر سٹیج کے قریب جانے کی کوشش کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کارکنوں کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی گئی اور اس دوران ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات