Live Updates

چھوٹا سا ٹولہ عوام کو غریب کرکے منی لانڈرنگ کر رہا ہے، عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 مئی 2017 22:15

چھوٹا سا ٹولہ عوام کو غریب کرکے منی لانڈرنگ کر رہا ہے، عمران خان
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مئی۔2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شہر اقبال میں ایک بڑے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سنہری دور ہے اور دوسری طرف تباہی کا راستہ، وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کو پکڑیں یا ترقیاتی کام کریں، سنگاپور میں کرپشن پر ہاتھ ڈالا گیا تو ملک ترقی کر گیا، کرپشن سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

عمران خان نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا میاں صاحب! جب کرپشن نہیں پکڑی جاتی تو ذاتی بینک اکاؤنٹس ترقی کرتے ہیں، ایک چھوٹا سا ٹولہ قوم کو غریب کر کے منی لانڈرنگ کرتا ہے، ہم جتنے ممالک سے قرضے لیں گے، اتنی ہی اپنی آزادی کھو دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ قرضے حکمران لیتے ہیں، سود عوام ادا کرتے ہیں، نواز شریف کو پتہ ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کیا تو خود پکڑے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا، پاکستانیو! آج ہم اہم موڑ پر کھڑے ہیں، کیا ہم نے قرضے لینے ہیں یا اداروں کو مضبوط کرنا ہے؟ نواز شریف اگر کرپشن ختم کرنے کیلئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے، نیب میں نواز شریف کیخلاف 13 کیسز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کرنے والی قومیں ادارے مضبوط کرتی ہیں، اداروں کے مضبوط ہونے سے سرمایہ کاری ہوتی ہے، سرمایہ کاری کیوجہ سے ملک میں خوشحالی آتی ہے، خیبر پختونخوا میں پہلی دفعہ پرائیویٹ سکولوں سے 34 ہزار بچے سرکاری سکولوں میں گئے اور پہلی دفعہ سڑک پر بھیک مانگنے والے بچوں کو "میرا گھر" میں اچھی تعلیم دے رہے ہیں، تبدیلی ایک ایک سڑک کے چار، چار دفعہ فیتے کاٹ کر نہیں آتی، تبدیلی ملک میں انصاف کا نظام دینے سے آتی ہے، تبدیلی تعلیم کے نظام پر پیسہ خرچ کرنے سے آتی ہے، ایشیئن ٹائیگر ممالک نے سب سے پہلے تعلیم دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :