آن مارش پارٹی کے مینیول میکرون فرانس کے نئے صدر منتخب ،حامیوں کا جشن

میکرون66فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،فرنٹ نیشنل کی میرین لی پین نے 34فیصد ووٹ حاصل کیے

اتوار 7 مئی 2017 23:40

آن مارش پارٹی کے مینیول میکرون فرانس کے نئے صدر منتخب ،حامیوں کا جشن
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) آن مارش پارٹی کے مینیول میکرون فرانس کے نئے صدر منتخب ہوگئے ،میکرون66فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ فرنٹ نیشنل کی میرین لی پین نے 34فیصد ووٹ حاصل کیے،صدارتی انتخاب کے نتائج کے بعد میکرون کے حامیوں نے جشن منایا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدارتی انتخابات میں امینیول میکخواں66فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ فرنٹ نیشنل کی میرین لی پین نے 34فیصد ووٹ حاصل کیے۔

جیت کی خوشی میں میکرون کے حامیوں نے جشن منایا۔ انتخابات میں گذشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں ووٹروں کا ٹرن آٹ بہت کم رہا ہے۔ناقابلِ پیشگوئی انتخابی مہم میں، جس میں ملک تقسیم ہو کر رہ گیا ہے، دوپہر تین بجے جی ایم ٹی تک ٹرن آٹ 65.3 فیصد تھا۔

(جاری ہے)

ووٹنگ کا وقت شام چھ بجے جی ایم ٹی تھا ۔فرانس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فرانس کے معیاری وقت کے مطابق شام پانچ بجے ووٹروں کا ٹرن آٹ 2012 کے انتخابات سے چھ فیصد سے زیادہ کم تھا۔

یاد رہے کہ 2012 کے انتخابات میں ٹرن آٹ 72 فیصد تھا۔وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ 2007 کے انتخابات میں ٹرن آٹ 75.1 فیصد تھا جو کہ 2017 کے انتخابات سے 10 فیصد زیادہ ہے۔بلکہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 1981 سے اب تک ہونے والے تمام انتخابات میں ٹرن آٹ 2017 کے انتخابات سے زیادہ رہا۔فرانس کے میٹرو پولیٹن میں ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے یعنی گرینچ کے مطابق صبح چھ بجے صبح شروع ہوا۔

بعض بڑے شہروں میں پولنگ سٹیشن شام آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے۔خیال رہے کہ 23 اپریل کو ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات میں 11 صدارتی امیدوار تھے جن میں سرفہرست آنے والے دو امیدواروں نے فرانس کے لیے بالکل مختلف نظریات پیش کیے ہیں۔لبرل سنٹرسٹ امینیول میکخواں بزنس اور یورپی یونین کے حامی ہیں جب کہ ماری لا پین نے پناہ گزین مخالف پروگرام اور 'فرانس فرسٹ' یعنی سب سے پہلے فرانس کے نعرے پر اپنی مہم چلائی ہے۔

وہ ملکی سطح پر یورو کرنسی کو ترک کرنا چاہتی ہیں اور یورپی یونین کی رکنیت برقرار رکھنے پر ریفرینڈم کرانا چاہتی ہیں۔جرمنی اور برطانیہ میں ہونے والے انتخابات سے قبل فرانس کے ان انتخابات کو یورپ میں بغور دیکھا جا رہا ہے کیونکہ برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔امینیول میکخواں موجودہ صدر فرانسوا اولاند کی حکومت میں وزیر برائے معیشت رہ چکے ہیں۔

وہ کبھی بھی ممبر اسمبلی نہیں رہے اور انھیں حکومت کا تجربہ قدرے کم ہے۔ تاہم اندازوں کے مطابق وہ دوسرے رانڈ میں لا پین کو شکست دینے کے لیے فیورٹ تھے ۔خیال رہے کہ جمعے کو امینیول میکخواں کی انتخابی مہم کے منتظمین کا کہنا تھا کہ انھیں ایک بڑے ہیکنگ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔منتظمین کے مطابق ریلیز کی گئی دستاویزات میں اصلی دستاویزات کے ساتھ ساتھ نقلی دستاویزات کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو ابہام میں مبتلا کیا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ حملہ آوروں کا مقصد اتوار کو صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے سے قبل امینیول میکخواں کو نقصان پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :