سانحہ 8 اگست اپنی تاریخ کا سب سے بڑا غم ناک اور درد ناک واقعہ تھا ،وکلاء رہنما

شہید وکلاء نقش قدم پر چلتے ہوئے آزاد بار اور آزاد عدلیہ کیلئے تحریک کے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے،سانحہ 8اگست کے حوالے تقریب سے خطاب

اتوار 7 مئی 2017 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) سانحہ 8 اگست اپنی تاریخ کا سب سے بڑا غم ناک اور درد ناک واقعہ تھا جس کا ملک اور بالخصوص صوبہ نے بہت بڑا نقصان اٹھایا جسے ہم برسوں پورا نہیں کرسکتے لسبیلہ بار نے تقریب رونمائی 8 اگست کے شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حاجی عطاء اللہ لانگو کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کمال خان کاکڑ ‘ حاجی بار کورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نادر چھلگری اور سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالغنی خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 اگست کے شہداء ایک خاندان یا ایک قوم کے اثاثے نہیں تھے بلکہ وہ پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سوچ اور ایک فکر کیساتھ اپنے پروفیشن میں ایک مشن کیساتھ چل رہے تھے جو کہ شہداء کا ہمیشہ یہ مشن رہا تھا جس میں باز محمد کاکڑ شہید اور ان کے تمام شہداء ساتھیوں اس ارمان کیساتھ جدوجہد کررہے تھے کہ ایک آزاد اور مضبوط بار آزاد عدلیہ کی ضمانت ہوتی ہے جو کہ ہم اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزاد بار اور آزاد عدلیہ کیلئے تحریک کے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے شہیدوں کے وارثین اور ان کی فیملی کیساتھ صوبائی گورنمنٹ کی طرف سے مختلف مد میں اعلانات پر مکمل طورپر عملدرآمد نہیں ہوا ہے اور ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے اوپر فوری عملدرآمد کیا جائے گزشتہ 3 مہینے سے شہداء کے وارثین کے مکمل کوائف صوبائی حکومت کے پاس جمع کئے گئے ہیں جو کہ آج تک ان کی نوکریوں کے آرڈر جاری نہیں کئے گئے اور اسی طرح تعلیمی سکالر شپ کی رقم جاری نہیں کی گئی جس کی وکلاء نمائندے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے تمام نمائندہ وکلاء تنظیموں کا اجلاس جلد بلائیں گے اور انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان جلد سے جلد کوئٹہ کمیشن رپورٹ کے کیس کی تاریخ مقرر کی جائے چونکہ اس رپورٹ میں جو کمیشن نے فیکس فائنڈنگ دی تھیں اس پر مکمل عملدرآمد جلد ممکن ہوسکے اور وکلاء نمائندوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے تمام ہائیکورٹ سرکٹ بنچز میں مستقل طورپر ہائیکورٹ کے ججوں کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا ہوسکے پروگرام میںممبربارکونسل منیراحمد کاکڑ‘ سابق جنرل سیکرٹری نصیب اللہ ترین‘ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر اقبال کاسی اور نائب صدر کرم خان بازئی اور جوائنٹ سیکرٹری عابد پانیزئی ایڈووکیٹ اور فنانس سیکرٹری امین اللہ غرشین ‘ فنانس سیکرٹری کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار جمیل آغا ‘ امان اللہ جعفر ‘ عمران خان کاکڑ اور خوشحال خان کاسی نے بھی شرکت کی۔