بینگن کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت

پیر 8 مئی 2017 16:09

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء)محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی ، پھل کی سنڈی ، چست تیلے ، سست تیلے ، سفید مکھی اور جوؤں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یا طال سٹارکو چار سے پانچ سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے۔اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے ٹیماران یا سنڈافاس ، سست تیلے سے بچائو کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس ، سفید مکھی سے بچائو کیلئے موسپیلان یاپولو 4سے 5سی سی فی لیٹر ، جوؤں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان 4 سے 5سی سی فی لیٹر ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔