سستے چارے کی فراہمی سے لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل کی جاسکتی ہے،پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ

پیر 8 مئی 2017 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) ملک کے تقریباً 40 فیصد لائیو سٹاک کے فارمرز کے پاس زمین نہیں ہے جس کی وجہ سے اپنے جانوروں کی چارے کی ضرورت پوری کرنے کے لئے انہیں مارکیٹ سے چارہ وغیرہ خریدنا پڑتاہے۔

(جاری ہے)

پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکام نے کہا ہے کہ سستے چارے کی فراہمی سے لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل کی جاسکتی ہے جس سے دودھ اور گوشت کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

زرعی ماہر احمد فراز خان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کو چارے کی برآمدات میں اضافہ سے مقامی مارکیٹ میں چارے کی قیمت میں 20 فیصد کااضافہ ہواہے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ چارے کی برآمدات کے فروغ اور مقامی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے چارے کی فصلو ںکے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بہتر پیداوار کے حامل بیجوں کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :