بختاور بھٹو زرداری کی باکسر عامر خان سے باکسنگ کی ٹریننگ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

پیر مئی 20:34

بختاور بھٹو زرداری کی باکسر عامر خان سے باکسنگ کی ٹریننگ ، ویڈیو سوشل ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2017ء) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں،،اس بارانہوں نے باکسنگ کی تربیت لینے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کیمطابق سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور اپنی سیاسی و دلچسپ سرگرمیوں کی وجہ سے سوشل میڈٰیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

اپنے انسٹا گرام پر انہوں نے باکسنگ کی ایک تربیتی ویڈیو شیئر کی تو وہ خوب وائرل ہوئی۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ بختاور کو باکسنگ سیکھانے والا کوئی اور نہیں بلکہ معروف پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان ہیں۔جن کے بارے بختاور نے لکھا کہ کہ جب آپ کا کوچ ایک چیمپئن ہو۔ اس سے قبل بختاور ٹوئٹر پر دبئی کی ایک عمارت سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی شیئر کرچکی ہیں۔ بختاور سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے مختلف رہنمائوں کے حوالے سے بھی اظہار خیال کرچکی ہیں۔جنوری میں انہوں نے سندھ اسمبلی کے رکن اور صوبائی وزیر امداد پتافی کی جانب سے خاتون رکن اسمبلی سے بدتمیزی پر انہیں معافی مانگنے کا کہا تھا۔