تھیلیسیمیا کاعالمی دن ‘جی سی یومیں آگاہی واک کا اہتمام

پیر 8 مئی 2017 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں گزشتہ روزبلڈڈونرسوسائٹی کے زیرِاہتمام تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقادکیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی قیاد ت جی سی یووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحسن امیر شاہ نے کی، جبکہ اس موقع پرواک میںجی سی یو ڈینز پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اورپروفیسر ڈاکٹراقبال شاہد ، بلڈ ڈونر سوسائٹی کے ایڈوائزر بابر نسیم آسی اور فیکلٹی ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی جنہوں نے تھیلیسیمیا کے بارے آگاہی عبارات پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کہا کہ ہمیں تھیلیسیمیا کوایک چیلنج کے طور پر لینا ہوگا اور معاشرے میںاس کے بارے میں آگاہی پھیلانے سے ہی اس مہلک مرض سے بچاجاسکتا ہے۔ جی سی یو ڈین پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس مرض سے بچائو کے لیئے قانون سازی ہوچکی ہے اور پاکستان میں بھی اس قسم کی قانون سازی کی ضرورت ہے۔