پاکستان بحریہ کا جہاز ٹیپو سلطان ڈی ڈی جی 185 دورہ خیرسگالی پر جدہ بندرگاہ پہنچ گیا

پیر 8 مئی 2017 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) پاکستان بحریہ کا جہاز ٹیپو سلطان ڈی ڈی جی 185 چار روزہ خیرسگالی دورہ پر سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ پر پہنچ گیا۔ یہاں موصول ہونے والے پیغام کے مطابق اس بحری جہاز کے ساتھ ہیلی کاپٹر بھی ہے۔

(جاری ہے)

جدہ بندرگاہ پہنچنے پر کمانڈنگ آفیسر کیپٹن راجہ رضوان جاوید نے نیول و ایئر اتاشی گروپ کیپٹن ارشد مختار کے ہمراہ ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کمانڈنگ آفیسر اور جہاز کے عملہ کے دیگر آفیسران نے قونصل جنرل شہریار اکبر خان کی دعوت پر سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانہ کا بھی دورہ کیا۔