صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار شاہ محمد جتوئی سے طلباء تنظیموں کے وفد کی ملاقات،یونیور سٹی آف بلوچستان کو درپیش مسائل پر گفتگو

شاہ محمد جتوئی کا آل طلباء تنظیم کے مطالبات پر قانونی طورپر مکمل حمایت کا کرنے کاعلان

پیر 8 مئی 2017 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) یونیور سٹی آف بلوچستان کو درپیش مسائل پر ہائی کورٹ بار کے صدرشاہ محمد جتوئی سے آج طلباء تنظیموں کے وفد نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ وفد میں بی ایس او مرکزی سیکرٹری جنرل میر جالب بلوچ، پی ایس ایف کے مرکزی رہنماء ملک انعام کاکڑ ، بی ایس او پجار کے صوبائی سنیئر نائب صدر کریم بلوچ، ایچ ایس ایف کے مرکزی کوارڈینیٹر حسین ترانی اور دیگر مرکزی رہنماوں موجو دتھے ۔

وفد نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان یونیور سٹی کو سازش کے تحت بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں آئے روز فیسوںمیں اضافہ ترزین و آرائش کے نام پر یونیور سٹی آف بلوچستان میں کرپشن کا جو بازار گرم کیا گیا ہے طلباء و طالبات کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کرکے انہیں تنگ کیا جا رہاہے ایگزامینشن برانچ میں تعینات اعلیٰ عہدے پر فائز کنٹرول صاحب مختلف طریقوں سے طالبات کو بلیک میل کرکے تنگ کیاجا رہاہے یونیور سٹی آف بلوچستان کو اب تعلیمی ادارے کے بجائے کاروبار کامرکز بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں جان بوجھ کر سٹوڈنس فیل کیا جا رہے ہاوسٹلز میں طلباء و طالبات کو سیکورٹی کے نام پر تنگ کیا جا رہاہے اور جب تنظیموں نے ان کے خلاف آواز بلند کی تو مختلف طریقے سے ان کی آواز کو دبانے کیلئے ان کے اوپر جعلی مقدمات بنا کر انہیں یونیور سٹی سے بیدخل کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، جن میں کچھ اسٹوڈنٹس کوصرف اس بناء پر ان کا ایڈمیشن ختم کردیا گیا کہ وہ حق کی بات کرتے ہیں ۔ اخر میں ہائی کورٹ بار کے صدر شاہ محمد جتوئی نے آل طلباء تنظیم کے تمام مطالبات پر ان کا قانونی طورپر مکمل حمایت کا کرنے کاعلان کرتے ہوئے طلباء کو مکمل یقینی دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :