پولیس کا جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن 12 ملزمان گرفتار

پیر 8 مئی 2017 23:27

پولیس کا جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن 12 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم کیخلاف کارروائیاں ، ڈاکو امنشیات فروش ، اسٹریٹ کرمنل سمیت 12 ملزمان گرفتار 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو گلشن اقبال تھانے کی حدود بلاک نمبر 5 گلشن چورنگی کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آپس کے جھگڑے کے دوران ایک شخص مالک ولد خیر محمد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ادھر گلبرگ کے علاقے موسی کالونی میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتا یا کہ گرفتار ملزمان میں ایک ڈاکو ہے اور دوسرا ملزم غیر قانونی طور پر رہائش پزیر تھا۔

دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ادھر ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنل ز منشیات فروش عمران عر ف ٹونی اور زبیر کو گرفتار کر کے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ادھر پاپوش نگر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ ادھر سولجر بازار تھانے کی حدود گارڈن ریونیو اپارٹمنٹ کے عقب میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ڈاکو اویس کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول اور 4 راؤنڈ برآمد کرلیے۔

متعلقہ عنوان :