وزیر داخلہ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ،چیف کمشنراورڈپٹی کمشنراسلام آبادسے جواب طلب

پیر 8 مئی 2017 23:36

وزیر داخلہ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایکسائیزاینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنراورڈپٹی کمشنراسلام آبادسے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیر داخلہ نے ایکسائیزاینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا اور چیف کمشنراورڈپٹی کمشنراسلام آبادسے جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن پلیٹس کی فراہمی کی لیے نئے ٹھیکے کواوپن بڈنگ کے ذریعے یقینی بنایا جائے ، وزیر داخلہ نے معاملے کی تحقیقات ،نئے ٹینڈرتک وزیرداخلہ کی1300روپے کی بجائی800روپے وصول کرنیکی ہدایت کی ہے ۔