کراچی:جن ایشوز کیلئے مصطفی کمال سر گرم عمل ہیں ہم انکے ساتھ ہیں،محمد ثروت اعجاز قادری

انسانیت کی خدمت کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ،پی ایس پی کے ملین مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں پاک سر زمین پارٹی کے 16نکات پر عملدرآمد ہونا چاہیییہ مسئلہ ان کا نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے ان کے مشن میں ان کے ساتھ ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 8 مئی 2017 23:41

کراچی:جن ایشوز کیلئے مصطفی کمال سر گرم عمل ہیں ہم انکے ساتھ ہیں،محمد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ جن ایشوز کیلئے مصطفی کمال سر گرم عمل ہیں ہم انکے ساتھ ہیں پاک سر زمین پارٹی کے 16نکات پر عملدرآمد ہونا چاہیے یہ مسئلہ ان کا نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے ان کے مشن میں ان کے ساتھ ہیں ،انسانیت کی خدمت کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ،پی ایس پی کے ملین مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،مصطفی کمال نی14مئی کو ملین مارچ کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہیں اور انہیں مرکز اہلسنت آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرپاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،پی ایس پی کے رضاہارون،وسیم آفتاب اور PSTکی مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت بلا تفریق رنگ ونسل عوام کے بنیادی مسائل کا حل چاہتی ہے،حکومت نے عوام سے وعدے کئے مگر پورا نہیں کیا، عوام بنیادی حقوق پانی ،بجلی ،صحت وصفائی سے محروم ہیں ،سندھ اور وفاق حکومت نوراکشتی کی بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں ، ہم شہر کراچی سمیت پورے صوبے کے مسائل کا حل چاہتے ہیں ،مشترکہ جدوجہد کرکے ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانی ہے ،کراچی شدید مسائل کا شکار ہے ،کراچی کو لاوارث سمجھا جارہا ہے کوئی کراچی کو اون نہیں کررہا اس شہر نے بہت بربادی دیکھی ہے ،عوام میں مایوسی کو ختم کرنے کیلئے بنیادی حقوق ومسائل کو حل کرنا ہوگا ،اس موقع پر پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے قائدین کی مہمان نوازی کے شکر گذار ہیں ثروت اعجاز قادری نے ہمارے ملین مارچ کی دعوت کو قبول کیا ہے ،ہمارا ملین مارچ کسی ذاتی حیثیت میں نہیں صرف عوام کیلئے ہے اگر ہماری باتیں نہیں مانی گئیں تو کراچی رہنے کے قابل نہیں رہے گا ،شہر میں مہاجر نام پر سیاست 30 سالوں سے ہورہی ہے میں مہاجر کا نعرہ لگائوں گا تو دوسری قو میتوں کو خوفزدہ کرونگا دو نسلیں ہم نے اس لڑائی میں تباہ کردی ہیں ،میں مہاجر نام پر سیاست کرکے مہاجروں سے دشمنی نہیں کرونگا،چودہ مئی کو پرامن طریقے سے حکمرانوں کے گھروں کی طرف مارچ کرینگے ،ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں عوام مسائل حل کرانا ہے ،میں بلیک میل ہونے والا شخص نہیں میرے شادی ہال یا بلڈنگ نہیں ،پاکستان سنی تحریک پر امن جماعت ہے سنی تحریک سے پرانا رشتہ ہے ان کے ساتھ ملکر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرینگے ،ہمارا مقصد صرف ایک ہے ہم پاکستانی ہیں اور مل جل کر رہنا ہے ہمارا نظریہ صرف خدمت ہے ہم صحیح کو صحیح کہیں گے ۔

#