Live Updates

عمران خان اور جمائما خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی پیر 8 مئی 2017 22:59

عمران خان اور جمائما خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کے سوشل میڈیا پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2017ء) عمران خان اور جمائما خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کی گئیں جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ یہ تصاویر جمائما خان اور عمران خان کے درمیان وٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کی تھی۔

(جاری ہے)

مذکورہ گفتگو میں جمائما خان اپنے صاحبزادے قاسم خان کی تصاویر کو ایک موبائل ایپ کے ذریعے تبدیل کرکے عمران خان کو بھیج رہی ہیں۔ جمائما خان کا یہ عمل عمران خان کو بظاہر پسند نہیں آتا اور وہ انہیں یہ کام کرنے سے منع کرتے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر دوستی کا رشتہ گہرا ہو تو پھر یہ شادی جیسے رشتے کے خاتمے کے بعد بھی قائم رہ سکتا ہے۔ عمران کان اور جمائما خان کا تعلق اس بات کا واضح ثبوت ہے۔
عمران خان اور جمائما خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کے سوشل میڈیا پر ..
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :