Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس - ڈان لیکس انکوائری سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن لانے اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرغور کیا گیا -دورہ سعودی عرب ، چین اور تحریک انصاف کے احتجاج پر بھی کابینہ ارکان سے مشاورت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 مئی 2017 15:26

وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس - ڈان لیکس انکوائری ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مئی۔2017ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس میں ڈان لیکس انکوائری سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن لانے سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ نجی ٹی وی نے وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈان لیکس انکوائری سے متعلق نیا نو ٹیفیکیشن لانے پر مشاورت ، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ڈان لیکس کے نئے نوٹیفیکیشن پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب ، چین اور تحریک انصاف کے احتجاج پر بھی کابینہ ارکان سے مشاورت کی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات و ثقافت نے ملاقات کر کے نواز شریف کو امریکہ عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا کی دعوت قبول کرلی۔

وزیر اعظم دورہ چین کے بعد سعودی عرب جائیں گے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے سعودی عرب کے وزیراطلاعات و ثقافت عواد بن صالح نے ملاقات کرکے انہیں خادم الحرمین شریفین کی جانب سے سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔جس کو نواز شریف نے قبول کرتے ہوئے کرتے ہوئے 20 مئی کو سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سعودی عر ب میں موجود ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات