دبئی فریم کا افتتاح اکتوبر2017ء میں کیا جائے گا، دبئی میونسپلٹی

منگل 9 مئی 2017 17:30

دبئی فریم کا افتتاح اکتوبر2017ء میں کیا جائے گا، دبئی میونسپلٹی
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مئی2017ء) :۔ دبئی میونسپلٹی کے ڈائیریکٹر جنرل حسین لوتھا نے دبئی فریم کے افتتاح کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ گلف نیوز کی تفصیلات کے مطابق حسین لوتھا کے مطابق یہ 150میٹر اونچا ،193میٹر طویل پراجیکٹ اکتوبر2017ء میں شروع ہونے کا امکان ہے۔پانچ ماہ بعد جب یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے گا تو شہری دبئی فریم سٹار گیٹ کے نزدیک زبیل پارک میں اس کا وزٹ کرسکیں گے۔

دبئی میونسپلٹی کی جانب سے ایک جاری کردی اعلامیہ کے مطابق :
۰یہ دوٹاورز پر مشتمل ہے جو کہ100 مربع میٹربرج کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں۔
۰اس فریم کے گراؤنڈ فلور پر اندرونی خالی جگہیں نمائش کے لئے ہوں گی، جہاں پر پرانے دبئی کی تصاویرہوں گی اور دکھایا جائے گا کہ کس طرح دبئی میں 1960 کی دہائی میں ترقی ہوئی اور اب یہ شہر کس طرح دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

۰اس کا گراؤنڈ فلورسیر بین کےایلیویٹر پراختتام پذیر ہوتا ہےجو کہ فریم کی رب سے ہوتا ہوا چھت کے اوپر تک جاتا ہے۔
۰ سب سے اوپر کی چھت پرپرانے دبئی کا نظارہ لیا جاسکتا ہے ، کیونکہ یہاں سے الکرامہ ، ام حریر، بردبئی اور ڈیرہ کی جانب دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں آنے والے اردگرد گھوم سکتے ہیں اورکئی اونچے ٹاور اور نیا دبئی بھی دیکھ سکتے ہیں۔
۰ یہ نیا پراجیکٹ 2 ملین ملکی و غیرملکی افراد کی کشش اپنی جانب مبذول کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
دبئی فریم کا افتتاح اکتوبر2017ء میں کیا جائے گا، دبئی میونسپلٹی

متعلقہ عنوان :