تھائی لینڈ میں سپر مارکیٹ کے باہر 2 بم دھماکے ، بچوں سمیت 51 افراد زخمی

منگل 9 مئی 2017 18:20

تھائی لینڈ میں سپر مارکیٹ کے باہر 2 بم دھماکے ، بچوں سمیت 51 افراد زخمی
پاتانی، تھائی لینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) تھائی لینڈ کے جنوب میں سپر مارکیٹ کے باہر کار بم دھماکے میں بچوں سمیت 51 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پاتانی پولیس کمانڈر میجر جنرل تھنونگسک وانگسوپا نے اے ایف پی کو بتایا کہ پاتانی میںمصروف ترین سپر مارکیٹ میںدوپہر 2 بجے کے قریب 2 بم دھماکے ہوئے ایک بم کار میں نصب کیا گیا جبکہ دوسرا بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 51 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :