وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخوپورہ میں تشدد کے بعد 13 سالہ ملاز م کا ہاتھ کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس،ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم

منگل 9 مئی 2017 21:10

وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخوپورہ میں تشدد کے بعد 13 سالہ ملاز م کا ہاتھ کاٹنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے شیخوپورہ کے علاقے وائیاں والی میں تشدد کے بعد 13 سالہ ملاز م کا ہاتھ کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے - وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ لڑکے پر تشدد اور ہاتھ کاٹنے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائی- وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ لڑکے کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں- انہوںنے کہا کہ مظلوم خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :