یونیورسٹی آف انجینئرنگ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث بی ٹیک کے 20سے زائد طلبہ کو مستقبل دائو پر لگ گیا

منگل 9 مئی 2017 21:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کی انتظامیہ اور کنٹرولر امتحانات کی عدم دلچسپی کے باعث بی ٹیک کے 20سے زائد طلبہ کو مستقبل دائو پر لگ گیاہے۔شعبہ امتحانات کی سست روی کی وجہ سے طلبہ کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے جس کیوجہ سے طلبہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یو ای ٹی میں دو مئی سے بی ٹیک کے سپلیمنٹر ی کے امتحانات شروع ہوچکے ہیں تاہم شعبہ امتحانات کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بی ٹیک کے ری چینگ کا نتیجہ تاحال تیار نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے طلبہ میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

مارچ 2017ء کو بی ٹیک سپلیمنٹری کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ جاری کیاگیا تھا جس میں کم نمبروں سے فیل ہونیوالے 20سے زائد طلبہ نے ری چیکنگ کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں تاہم ڈیڑھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ری چیکنگ کا نتیجہ جاری نہیں کیاگیا۔ دوسری جانب طلبہ 2مئی سے بی ٹیک سپلیمنٹری کے امتحانات شروع گئے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ شش و پنچ میں مبتلاہے کہ وہ سپلیمنٹری امتحانات میں حصہ لے یا نہیں۔ اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات سے فون نمبر 9216989 پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم فون مسلسل مصروف آرہاتھا۔