وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ خانیوال کے انتظامات کے سلسلے میںاجلاس

منگل 9 مئی 2017 22:56

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ خانیوال کے انتظامات کے سلسلے میںاجلاس
خانیوال ۔09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دورہ خانیوال کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان ڈاہا کی رہائش پر منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین بلدیہ رانا عبدالرحمن ،کونسلر شیخ فتح علی ،عامر سعید، چوہدری مسعو ارائیں، فرخ ڈاہا ،شیخ جابر قریشی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ،اجلاس میں استقبالیے ،جلسہ، جلسہ گاہ اور سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں طے پایا کہ دورے کو خانیوال کے لئے موثر اور تاریخی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :