بی ایس ایف میں 80 فیصد افسران کرپٹ ہیں،بھارتی سپاہی تیج بہار یادیو کا نیا انکشاف

منگل 9 مئی 2017 23:00

بی ایس ایف میں 80 فیصد افسران کرپٹ ہیں،بھارتی سپاہی تیج بہار یادیو کا ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) بھارتی فوج کے سچ بولنے پر برطرف ہونے والے سپاہی تیج بہادر یادیو نے نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایس ایف میں 80 فیصد افسران کرپٹ ہیں،سچے بولنے کی سزابھگت رہے ہیں،حکومت 18 مختلف کھانے بھیجتی ہے، انتظامیہ کی جانب سے سپاہیوں کو بس کھچڑی دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے برطرف سپاہی تیج بہادر یادیو نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا سچے بولنے کی سزابھگت رہے ہیں،تیج بہادر نے نیا انکشاف کیا کہ حکومت انہیں 18 مختلف کھانے بھیجتی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے سپاہیوں کو بس کھچڑی دی جاتی ہے،سسٹم ہی کرپٹ ہے لیکن تمام افسران نہیں،فورسز میں 80 فیصد افسران بدعنوان ہیں۔

تیج بہادر یادیو نے دیگر سابق سپاہیوں کے ساتھ مل کر 14مئی کو جنتر منتر پر ایک روزہ احتجاج کا اعلان کررکھا ہے،بی ایس ایف کے سابق سپائی تیج بہادر نے ناقص کھانے کی شکایت کی تھی جس کے بعد سے اسکے خلاف انکوائری کا سلسلہ شروع ہوا اور اسے نوکری سے بھی برطرف کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :