آستانہ عالیہ ہیبت پور کے روحانی رہنماء صاحبزادہ محمود احمد ایڈووکیٹ عمرہ کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

منگل 9 مئی 2017 23:34

آستانہ عالیہ ہیبت پور کے روحانی رہنماء صاحبزادہ محمود احمد ایڈووکیٹ ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) آستانہ عالیہ ہیبت پور کے روحانی رہنما اور سینئر ممبر بار ایسوسی ایشن پسرور صاحبزادہ محمود احمد ایڈووکیٹ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ان کی عمر70سال تھی وہ پیر محمد جی اور سابق ایم این اے پروفیسر صاحبزادہ محمد احمد کے چھوٹے بھائی تھے صاحبزادہ محمود احمد ایڈووکیٹ دو بار سابق یونین کونسل تلونڈی عنایت کے چئیرمین بھی رہے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ محمود احمد ایڈووکیٹ کی وفات کی اطلاع ملتے ہی صدر بار ایسوسی ایشن پسرور چودھری ناصر خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار محمد عرفان گوندل کی ہدایت پر وکلا نے مرحوم کے سوگ میں عدالتی کام بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :