حضرت غوث اعظم رحمةاللہ تعالیٰ علیہ کی تعلیمات نے ملت کو ایک نئی زندگی عطاکی، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

منگل 9 مئی 2017 23:52

حضرت غوث اعظم رحمةاللہ تعالیٰ علیہ کی تعلیمات نے ملت کو ایک نئی زندگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے سربراہ اور تحریک صراطِ مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مجاہد آباد مغلپورہ لاہور میں 3روزہ شہنشاہِ بغداد کانفرنس کی اختتامی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت غوث اعظم رحمةاللہ تعالیٰ علیہ کی تعلیمات نے ملت کو ایک نئی زندگی عطاکی۔آپ نے عقیدہ توحید ورسالت کی جامع تشریحات سے لوگوں کے عقائد کو مستحکم کیا۔

(جاری ہے)

آپ نے لوگوں کو بد اعمالیوں اور خرافات سے ہٹا کر عبادات اور فلاح دارین کا پیغام دیا۔آپ کی کرامات ہر امت کا اجماع ہے۔آپ تصوف کے امام اور حقیقی تصوف کی پہچان ہیں۔آپ کا سلسلہ قادریہ پوری دنیا میں انسان کومادہ پرستی سے ہٹاکر حق پرستی کا پیغام دے رہا ہے۔ آپ نے وقت کے ظالم اورجابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔آج بھی پیغامِ غوث اعظم یہی ہے کہ غلبہ اسلام کیلئے دین اسلام کی تعلیمات کو ہر طرف پھلائیں۔کانفرنس کی صدارت حضرت پیر محمد شفیق کیلانی نے کی اس موقع پر محمد فاروق مصطفائی،مفتی محمدحسیب قادری نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :