گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں دوروزہ ورکشاپ کا انعقاد

منگل 9 مئی 2017 23:53

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ شماریات کے زیرا نتظام "Data Analysis with SPSS" کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب کی صدارت مہمان خصوصی و رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی، انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ریسرچ شماریات کے بغیرممکن نہیں اور کوئی بھی ریسرچ کا حصہ اٹھا لیںیا ڈیٹا انیلیسس کرنا ہو تو اس میں Statistical Packageکی ضرورت پیش آئے گی، ہمیں اس سلسلہ میں طلبہ و طالبات کو مناسب ٹریننگ اور مزید ایجوکیٹ کرنا چاہیئے اور مجھے امید ہے اس دو روزہ انتہائی مفید و معلوماتی ورکشاپ سے طلبہ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور خود شماریات سائنس کا ایک بہت اہم اور لازمی جز کی طرح ہے، یہ شماریات کا شعبہ تمام سائنسز کی ماں ہے، فوڈ سائنسز، لائف سائنسز غرض کے تمام شعبوں میں شماریات کا کردار بہت ہی اہم ترین ہے اورہم اس شعبہ کے معیار کو ادارہ ہذا میں مزید بہتر کرنے کی سعی جاری رکھیں گے، ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ یونیورسٹی کا کوئی بھی شعبہ ہو اس میں طلبہ و طالبات کو زیادہ سے زیادہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں اور اس ضمن میں 350 کمپیوٹرز دیئے گئے ہیں اور لیبزکو مزید بہتر کیا جارہا ہے ، تقریب کے آخر میں چیئرمین شعبہ ڈاکٹر تنویر احمد نے ورکشاپ کے انعقاد بارے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور وائس چانسلر و دیگر معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین، فیکلٹی ممبران و منتظمین کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔