وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، دورہ چین اور پنجاب میں کاروباری مواقع کے حوالے سے کانفرنس کے انعقاد کے امور کا جائزہ

شہباز شریف 12مئی کو چین کے دورے پر روانہ ہو ںگے،دورے کے دوران چین کی قیادت ودیگر چینی رہنمائوں اور صنعتکاروں ،مالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتیںکریں گے صوبائی دارالحکومت میں رواں ماہ کے آخر میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا سی پیک حقیقی معنوں میں گیم چینجر بن گیا ہے، معاشی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں،چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے ہیں، پاکستان کے 20کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سی پیک چین کا ایک عظیم تحفہ ہے،سی پیک کے تحت لگنے والے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگااور منصوبے کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدلے گی، شہبازشریف کااجلاس سے خطاب

بدھ 10 مئی 2017 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے ہیں، پاکستان کے 20کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سی پیک چین کا ایک عظیم تحفہ ہے،سی پیک کے تحت لگنے والے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگااور منصوبے کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدلے گی،صوبائی دارالحکومت میں رواں ماہ کے آخر میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا، سی پیک حقیقی معنوں میں گیم چینجر بن گیا ہے، معاشی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرصدارت اعلی سطح کااجلاس جس میں دورہ چین اور پنجاب میں کاروباری مواقع کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے امور کا جائزہ لیاگیا،وزیراعلی 12مئی کو چین کے دورے پر روانہ ہو ںگے جہاں وہ ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس میں شرکت کریںگے،وزیراعلی چین کی قیادت اور دیگر چینی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریںگی-دورے کے دوران چین کے سرمایہ کاروں ، صنعتکاروں اور متعدد کمپنیوں کے حکام سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ مالیاتی اداروں کے سربراہوں اورتوانائی کمپنیوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، دورے کے دوران پنجاب حکومت او رچین کے مابین مختلف شعبوںمیں تعاون کے معاہدے ہوںگے،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے چین میں روڈ شو کا انعقاد بھی کیاجا رہاہے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں رواں ماہ کے آخر میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے،وزیراعلی محمد شہبازشریف کو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور چین کے مابین معاشی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں- چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے ہیں-انہوںنے کہاکہ سی پیک حقیقی معنوں میں گیم چینجر بن گیا ہے اور پاکستان کے 20کروڑ عوام کی ترقی او رخوشحالی کے لئے سی پیک چین کا ایک عظیم تحفہ ہی- سی پیک کے تحت لگنے والے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا- انہوںنے کہاکہ سی پیک کے منصوبے کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدلے گی- وزیراعلی نے کہاکہ حالیہ دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے سود مند ملاقاتوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اورپاکستان او رچین کے مابین معاشی تعاون مزید بڑھے گا-صوبائی وزراء رانا مشہود احمد ،ملک ندیم کامران، شیخ علا?الدین ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماخواجہ احمد حسان، معاون خصوصی ملک محمد احمد خان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی- پاکستان کی بیجنگ میں کمرشل قونصلر ڈاکٹر ارفع اقبال نے چین سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-