چین کا سب سے زیادہ عجیب و غریب سب وے اسٹیشن۔ میدان میں ہوتے ہوئے بھی سب کی نظروں سے اوجھل

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 مئی 2017 23:54

چین کا سب سے زیادہ عجیب و غریب سب وے اسٹیشن۔ میدان میں ہوتے ہوئے بھی ..

چونگ چنگ میٹرو کی لائن 6 پر چاؤجیاوان سب وے سٹیشن کو چین کا سب سے عجیب و غریب  سب وے سٹیشن ہے ۔
یہ پراسرار اسٹیشن جنوب مغربی چین  میں چونگ چنگ میں واقع ہے۔ چونگ چنگ میونسپلٹی نے اس کے تین ایکسس پوائنٹ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن آج تک اس کا ایک پوائنٹ ہی کھولا گیاہے۔ اس کا ایک ایگزٹ اکتوبر 2015 میں کھولا گیا تھا  لیکن اسے تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں۔

(جاری ہے)

یہ جگہ ہر طرف سے جھاڑیوں اور کیچڑ سے گھری ہوئی ہے۔ ایگزٹ تک  کوئی براہ راست روڈ بھی نہیں ہے۔ایگزٹ کے جو دو راستے اب تک کھولے نہیں گئے، انہیں تلاش کرنا اور بھی مشکل ہے۔ وہ ایک بنجر زمین میں سب سے ہٹ کر ہیں۔ یہاں کے مقامی افراد بھی ایگزٹ کے دروازے کے سامنے پہنچ کر ہی انہیں تلاش کر سکتے ہیں۔
سب وے کے ایک ملازم نے چنگ چونگ پوسٹ کو بتایا کہ یہاں کسی مسافر کا نظر نہ آنا ہی روٹین کی بات ہے۔

چین کا سب سے عجیب و غریب سب وے سٹیشن

متعلقہ عنوان :