کا شتکا روںکومٹر کی کا شت سے پہلے زمین کو ہموار کر نے کی ہدایت

بدھ 10 مئی 2017 16:47

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2017ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ مٹر کے کا شت کا رو ں کو چاہیے کہ کا شت سے قبل زمین میں ہل چلا کر اور سہاگا پھیر کر ہموار کر لیں ایک ماہ قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد 10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈالیں اور ہل چلا کر زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی کردیں وتر آنے پر کھیت میں 2یا 3مرتبہ ہل چلا کر سہاگا دیں تا کہ زمین نر م ہموارہو جا ئے اگیتی اقسام کی کا شت کیلئے 30تا 35کلوگرام بیج فی ایکڑ جبکہ درمیانی اقسام کیلئے 20تا 25کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں بوائی کیلئے زمین میں 3فٹ چوڑ ی پٹریاں بناکر دونوں جانب بیج کا شت کریں مٹر کی اچھی پیداوار لینے کیلئے کھیت میں ایک بور ی یور یا ڈیڑھ بور ی سپر فاسفیٹ اور ایک بور ی پو ٹا شیم سلفیٹ استعمال کریں زمین کی تیاری کے وقت سپر فاسفیٹ اور پوٹاشیم سلفیٹ کی پوری مقدار اور یوریا کی ایک تہائی مقدار ڈالیں جبکہ یور یا کی بقایا ایک تہائی مقدار پودوں کی بڑھوتری کے وقت اور ایک تہائی پھو ل آنے پر ڈالیں فصل کی آبپاشی پر خصوصی توجہ دیں، مٹر کی فصل کوضررر رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کی سفارشات پر عمل کریں۔