لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ایم این اے جمشید دستی کے حلقہ 178 میں فنڈز فراہم نہ کرنے پر وزیر اعظم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت،عدالت کااٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل آف پنجاب کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی،29 مئی کو عدالت میں پیش ہو کر جواب دینے کا حکم

بدھ 10 مئی 2017 20:29

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ایم این اے جمشید دستی کے حلقہ 178 میں فنڈز ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ میں ایم این اے جمشید دستی کے حلقہ 178 میں فنڈز فراہم نہ کرنے پر وزیر اعظم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس مسعود جہانگیر اور مسٹر جسٹس عابد حسین کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ عامر اقبال بھٹہ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل آف پنجاب کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل آف پنجاب کو 29 مئی کو عدالت میں پیش ہو کر جواب دینے کا حکم جاری کر دیا ۔قبل ازیں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ حکومت نے سات لاکھ آبادی کے حلقہ این اے 178 میں فنڈز فراہم نہیں کئے۔ درخواست گزار جمشید دستی کو حکومتی جماعت میں شامل نہ ہونے پر فنڈز کی فراہمی میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔مظفر گڑھ کے باقی حلقوں کو فنڈز دے دئے گئے لیکن درخواست گزار کے حلقہ کو نظر انداز کر دیا گیا۔