جی سی یونیورسٹی میں ’’لاہورماضی اور حال‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

بدھ 10 مئی 2017 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2017ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں شعبہ تاریخ اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام’’ لاہور:ماضی اور حال‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد۔مقررین نے لاہور کے ثقافتی ورثے کے تحفظ پر ذور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس قدیم ثقافتی ورثے کو تحفظ دیئے بغیر لاہور اپنی شناخت کھو دے گا۔

(جاری ہے)

تقریب سے چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران،لمز کے اسسٹنٹ پروفیسر اور نامور تاریخ دان علی عثمان قاسمی،ڈاکٹر طاہر محمود،محمد وسیم،ڈاکٹر شاہد امتیاز،اقبال قیصر اور مشتاق صوفی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ جدید لاہور کی تہذیب آج اندرون لاہور کی روایات اور کلچر پر ہاوی ہو چکی ہے،جبکہ اندرون لاہور کی تہذیب کو کم تر تصور کیا جاتا ہے۔علی عثمان قاسمی کاکہنا تھا کہ لاہور کا ثقافتی ورثہ شدید خطرے میں ہے۔لاہور کو نہ صرف ظاہری طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے بلکہ اس شہر سے جُڑی ثقافت کی عظمت کو بھی دلوں سے ختم کیا جا رہا ہے۔