کو ئٹہ،بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء مطالبات کے مسائل حل نہ ہونے اور وائس چانسلر کی جانب سے انتقامی کا رروائیوں کے خلاف طلباء تنظیموں کی جانب سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ

بدھ 10 مئی 2017 21:52

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء مطالبات کے مسائل حل نہ ہونے اور وائس چانسلر کی جانب سے انتقامی کا رروائیوں کے خلاف طلباء تنظیموں بی ایس او، پی ایس ایف، بی ایس او پجار، ایچ ایس ایف کی جانب سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا بھوک ہڑتالی کیمپ میں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ، بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین آغا دائود شاہ بلوچ، پی ایس ایف کے ملک انعام کاکڑ، ناصر میانی، ایچ ایس ایف کے حسین تورانی ودیگر موجود تھے جس میں طلباء تنظیموں کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر کیمپ میں موجود طلباء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں انتظامی بد عنوانیوں اور کرپشن کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو رہی ہے طلباء کو بجائے کلاس لینے کے احتجاج پر مجبور کر دی گئی ہے فیسوں میں اضافہ کر کے غریب طلباء وطالبات کا ادارے میں داخلے بند کر دیئے گئے ایڈمیشن سیٹوں کو کم کر دی گئی ہیں لیپ ٹاپ اسکیم کو کرپشن کا شکار بنا دیا گیا ہے فیسوں کی خاطر طلباء وطالبات کو فیل کر دی گئی ہیں یونیورسٹی اور ہاسٹل میں سیکورٹی کے نام پر طلباء وطالبات کو تنگ کر نے کا سلسلہ بند کیا جائے پمفلٹ تقسیم کرنے پر طلباء ورہنمائوں کو گرفتار کیا گیا تمام داخلے کرپشن کی بنیاد پر پر کئے جا رہے ہیں شعبہ امتحانات جعلی ڈگریوں کا مرکز بن چکی ہے پی ایچ ڈی والوں کو شعبہ امتحانات میں بیٹھا دیا گیا اور شعبہ جات میں ایم فل، پی ایچ ڈی کرانے کیلئے اساتذہ موجود نہیں سٹوڈنٹس فیڈریشن کو کرپشن کا شکار بنا دیا گیا ہیں معصوم طلباء وطالبات ایف آر درج کرکے ڈرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :