چین نے امریکہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، نئی طرز کے جدید میزائلوں کا کامیاب تجربہ

میزائل فوجی طاقت میں اضافہ کا سبب بنیں گے،چینی فوج کسی بھی دھمکی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، چینی میڈیا

بدھ 10 مئی 2017 22:52

چین نے امریکہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، نئی طرز کے جدید میزائلوں کا ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) چین نے نئی طرز کے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کر لیا ، یہ میزائل چین کی فوجی طاقت میں اضافہ کا سبب بنیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چینی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین بوہائی سمندر میں اپنے تیار کردہ نئی طرز کے جدید میزائلوں کا میاب تجربہ کیا ۔ یہ تجربہ چینی افواج کی صلاحیت بڑھانے کیلئے شروع کئے گئے پروگرام کا ہی حصہ تھا تاکہ چینی فوج کسی بھی دھمکی کا منہ توڑ جواب دے سکے ۔ تجربہ نے اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کئے ۔

متعلقہ عنوان :