40 سالہ ہندوستانی شخص نے 21 ماہ کی کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی بدھ 10 مئی 2017 21:49

40 سالہ ہندوستانی شخص نے 21 ماہ کی کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2017ء) 40 سالہ ہندوستانی شخص نے 21 ماہ کی کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئے روز بھارت سے خواتین اور معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی دل دہلا دینے والی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں پیش آیا ہے۔ دہلی میں رہائش پذیر 40 سالہ بہاری شخص نے 21 ماہ کی کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔