وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس

لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک ، گوادر میں ایسٹ بے پر ایکسپریس وے کی تعمیر اور فنانشل انکلوڑن اینڈ انفراسٹرکچر منصوبوں کی منظوری

بدھ 10 مئی 2017 23:21

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی ( ایکنک ) نے لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک ، گوادر میں ایسٹ بے پر ایکسپریس وے کی تعمیر اور فنانشل انکلوڑن اینڈ انفراسٹرکچر منصوبوں کی منظوری دے دی ، ایکنک کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں لاہورسیالکوٹ موٹر وے لنک ( چار رویہ ) براستہ نارنگ منڈی سے نارووال کے لیی14ارب 18کروڑ98لاکھ 50ہزار روپے کی منظوری دی اس منصوبے کی تکمیل سے نارنگ منڈی ، بدوملاہی اور نارووال کے علاقے لاہور سیالکوٹ موٹروے سے منسلک ہو جائیں گے ، ایکنک نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مقرر کرنیکی ہدایت کی ، ایکنک نے فنانشل انکلوڑن اینڈ انفراسٹرکچر منصوبے کے لیے 14ارب31کروڑ88لاکھ 50ہزار روپے کی بھی منظوری دی ، اس منصوبے کے لییعالمی بنک ( آئی ڈی ای) 137ملین ڈالر فراہم کرے گا، ایکنک نے ہدایت کی کہ سیکریٹری منصوبہ بندی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس منصوبے کی لاگت کو حقیقت پسندانہ کرے ، ایکنک نے گوادر کی بندرگاہ میں ایسٹ بے پر ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی ، اس منصوبے کے لییحکومت چین سی پیک کے تحت بلاسود قرضہ فراہم کرے گی ۔

۔شیزاد

متعلقہ عنوان :