Live Updates

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو وزیراعظم سے بردباری اور صبر سیکھنے کا مشورہ

قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست سے گریز کرتے ہوئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے ، انٹرنیشنل ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، انڈسٹری کو فروغ مل رہا ہے اور سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھ رہا ہے،زیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کانٹرنیشنل ایکسپو کی تقریب سے خطاب

بدھ 10 مئی 2017 23:25

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو وزیراعظم سے بردباری اور صبر سیکھنے کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو وزیراعظم سے بردباری اور صبر سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست سے گریز کرتے ہوئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے ، انٹرنیشنل ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، انڈسٹری کو فروغ مل رہا ہے اور سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھ رہا ہے ۔

وہ بدھ کو راولپنڈی میں انڈسٹری کے حوالے سے انٹرنیشنل ایکسپو کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، انڈستری کو فروغ مل رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے ، وزیراعظم کا قوم سے وعدہ تھا ،اب صنعتی شعبے میں زیرو لوڈشیڈنگ ہے ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستانی صنعت کا ہے اور ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے ، آج کا دن بہت بڑی خوشخبری کا دن ہے جس طرح اداروں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا یہ قانون وآئین کی بالادستی کا مظہر ہے ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ڈان لیکس پر عمران خان کے ردعمل پر بیان بھی بے وقوفی ہے ، قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست سے گریز کرتے ہوئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے ، عمران خان کیلئے مشورہ ہے کہ وہ وزیراعظم کی بردباری اور صبر سے سیکھیں ۔ ( ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات