مولانا فضل الرحمن دو روزہ دورے پر 14مئی کو کوئٹہ پہنچیں گے

بدھ 10 مئی 2017 23:30

مولانا فضل الرحمن دو روزہ دورے پر 14مئی کو کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن دو روزہ دورے پر 14مئی کو کوئٹہ پہنچیں گے کوئٹہ میں قیام کے دوران شام 6بجے سرینا ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں گے اس مو قع پر سابق صوبائی وزیر یحییٰ خان ناصر اپنے ساتھیوں اور قبیلے کے افراد کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے مولانا فضل الرحمٰن 14مئی کو دوپہر مستونگ بھی جائیں گے جہاں وہ جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالستار سے ان کے والد کے وفات پر اظہار تعزیت کریں گے جبکہ 15مئی کو چمن جائیں گے جہاں پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے مولانا فضل الرحمٰن کے دورہ بلوچستان کے مو قع پر سیکورٹی کے حوالے سے سخت اقدامات اور پارٹی کے عہدیداروں نے متعلقہ اداروں سے ملا قات بھی کی گئی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد اور صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے پارٹی کے سربراہ کے دورہ بلوچستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے کے موقع پر مختلف سیا سی جماعتوں قبائلی عمائدین پارٹی میں شامل ہونگے اور ان کے دورے کے دو رس نتائج برآمد ہونگے انہوںنے کہا کہ کوئٹہ میں ایک پروگرام کے دوران مختلف سیا سی جماعتوں اور خاص کر سابق صوبائی وزیر ساتھیوں اور قبیلے سمیت پارٹی میں شامل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :