موجوہ حکومت کی توجہ پاکستان کی معیشت کی بہتری پر مرکوز ہے ،ْ عبد القیوم خان

ْسیاسی مخالفین کی حکومت اور فوج کے درمیان محاذ آرائی کی توقعات پوری نہیں ہوئیں ،ْانٹرویو

جمعرات 11 مئی 2017 13:56

موجوہ حکومت کی توجہ پاکستان کی معیشت کی بہتری پر مرکوز ہے ،ْ عبد القیوم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ موجوہ حکومت کی توجہ پاکستان کی معیشت کی بہتری پر مرکوز ہے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مخالفین کی حکومت اور فوج کے درمیان محاذ آرائی کی توقعات پوری نہیں ہوئیں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی سب کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس بریفنگ میں بھی واضح اشارہ دیا گیا ہے کہا سول اور فوجی قیادت ملکی سالمیت پر یکجا ہیں اور ان کی اولین ترجیح وطن عزیز کو دہشتگردوں سے پاک کرنا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ کچھ بیرونی اور اندرونی عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ مخالفین کی تنقید اور سازشوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔