متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید ژالہ باری، متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 مئی 2017 19:48

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید ژالہ باری، متعدد گاڑیوں کو ..
فجیرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی2017ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید ژالہ باری کے باعث متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں اچانک ہونے والی ژالہ باری کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

شدید ژالہ باری کے باعث جہاں گرمی کا زور ٹوٹا اور عوام نے سکھ کا سانس لیا، وہیں لوگوں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ شدید ژالہ باری کے باعث فجیرہ کی شاہراہوں پر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیگر نقصان بھی ہوا۔

متعلقہ عنوان :